What Is Google Adsense In Urdu Language

گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد جو پہلی اسکرین آپ کو نظر آتی ہے اس میں چند ایک چیزیں آپ کو روزانہ کی بنیاد پر نظر آتی ہیں، لہذا ان بنیادی چیزوں کے بارے میں ہر اس شخص کو معلوم ہونا چاہیے جو گوگل ایڈسینس کے ذریعے کمارہا ہے، کیونکہ ان ہی چیزوں کی بنیاد پر آپ اپنی ارننگ میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ درج ذیل میں ہم آپ کو گوگل میں موجود چند معروف الفاظ اور ان کے معنی آپ کی آسانی کیلئے بتارہے ہیں۔
کلکس (Clicks)
یہ وہ کلک ہوتا ہے کے جو کسی ویب سائٹ پر موجود گوگل کے اشتہارات میں سے کسی اشتہار پر وزیٹر اپنی پسندیدگی کی بناء پر کلک کرے اور کلک کرنے کے نتیجے میں کسی دوسری ویب سائٹ یا صفحے پر جا پہنچے جہاں اس وزیٹر کے مطلب کی کوئی چیز موجود ہو۔اس کلک کے نتیجہ میں اشتہار دینے والا گوگل کو ایک طے شدہ رقم دیتا ہے۔ جس میں سے گوگل اپنا کمیشن کاٹ کربقیہ رقم آپکے کھاتے میں منتقل کر دیتا ہے۔
ایڈ کوڈ (Ad Code)
یہ وہ کوڈ ہوتا ہے کے جو گوگل اپنے پبلشر کو فراہم کرتا ہے جس کو پبلشر اپنی ویب سائٹ میں کسی جگہ پر پوسٹ کرکے گوگل کے اشتہارات کو دکھا سکتا ہے۔ یہ کوڈ آپ کی ویب سائٹ میں گوگل کے اشتہارات کو ظاہر کرنے میں مدد دیتے ہیں، نیز انہی کوڈز کی بنیاد پر گوگل آپ کو آپ کے حصے کا کمیشن فراہم کرتا ہے۔
ایڈ یونٹ (Ad Unit)
یہ اشتہارات کا وہ مجموعہ ہوتا ہے جو تصویر یا لکھائی کی شکل میں مختلف سائزوں میں کسی بھی ویب سائٹ کے صفحے پر دکھائی دیتا ہے۔ اس کا کوڈ آپ اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹیکسٹ ایڈ (Text Ad)
یہ وہ اشتہارات ہوتے ہیں جو صرف ٹیکسٹ پر مبنی ہوتی ہیں یعنی ان کے کوڈ کو اگر کسی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے تو یہ صرف ایسے اشتہارات دکھائیں گے کہ جن میں صرف عبارت لکھی ہوئی ہوگی اور وہ کلک ایبل ہوگی۔
امیج ایڈ (Image Ad)
ٹیکسٹ ایڈ کے برعکس اس کا کوڈ آپ کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہونے کے بعد صرف اور وہ اشتہارات دکھاتا ہے کہ جو کے تصاویر پر مبنی ہو۔
چینل (Channel)
گوگل ایڈسینس کا کوئی بھی پبلشر اپنی ویب سائٹ پر ایڈسینس کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کیلئے اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ میں جو درجہ بندی کرتا ہے اس کو چینل کہتے ہیں۔چینل کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹس پر ہونے والے کلکس کی تعداد اور آمدن کے بارے میں علیحدہ علیحد رپورٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
سی پی سی (Cost Per Click)
وہ رقم جو آپ کی ویب سائٹ پر لگائے گئے اشتہارات میں سے کسی اشتہار پر کلک ہونے کے بعد گوگل ایڈسینس کی طرف سے بطور کمیشن آپ کو دی جاتی ہے۔
امپریشن (Impression)
آپ کی ویب سائٹ پر موجود گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کا بار بار کھلنا اور پیجز کے تبدیل ہونے کی صورت میں دوسرا اشتہار نظر آنا امپریشن کہلاتا ہے۔ آپ کی ویب سائٹ کا کوئی بھی صفحہ جب بھی کھولا جاتا ہے یا ریفریش کیا جاتا ہے تو گوگل کے اشتہارات کا ایک امپریشن گنا جاتا ہے۔
پیج سی ٹی آر (Page CTR)
کلک تھرو ریٹ یعنی CTR کا مطلب یہ ہے کے آپ کی ویب سائٹ پر موجود اشتہار کے امپریشن کی تعداد اور ان پر ہونے والے کلکس کی تعداد کا ماخذ کیا ہے؟ مثلاً آپ کی ویب سائٹ کے اگر 50،000 پیج امپریشن ہوئے اور ان امپریشن میں کل 1،200 کلکس ہوئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کے آپ کا پیج سی ٹی آر 2.4 فیصد ہے۔
پیج ای سی پی ایم (Page eCPM)
eCPM کا مطلب Effective Cost Per Thousand Impression ہے، یعنی آپ کی ویب سائٹ پر اگر ایک ہزار امپریشن ہوئے ہیں تو ان امپریشنز سے آپ کو کتنا کمیشن ملا۔اس کو معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کے آپ اپنی ارننگ کو امپریشنز پر تقسیم کرلیں تو آپ کو eCPM کا پتہ چل جائے گا۔
درج بالا وہ بنیادی چیزیں ہیں کے جن کی مدد سے آپ اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ با آسانی سمجھ سکتے ہیں۔

the.jinnnn@gmail.com
+92322491125


Download Free Games Full Version On this Site

Thejinnni